بلوچستان کے 32 اضلاع کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے 32 اضلاع کے تمام یونین کونسلوں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی۔ مخصوص نشستوں پر خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم کی نشست پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 9 نومبر 2022ءتک وصول کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 نومبر کو جاری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 14 نومبر تک کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 15 سے 17 نومبر تک داخل کی جا سکیں۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 25 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ مخصوص نشستوں پر انتخابات میں ضلع کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور میونسپل کمیٹی حرمزئی ضلع پشین شامل نہیں۔
Load/Hide Comments


