کوئٹہ میں گیس کی بندش اور کم پریشر کےخلاف پیپلز پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کےخلاف پیپلز پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی علمدار روڈ سے پی پی پی بلوچستان کے ایگزیکٹو ممبر سید داﺅد آغا کی قیادت میں نکالی گئی ، احتجاجی ریلی میں پیپلزپارٹی کےرہنماوں اور کارکنوں کے علاوہ دیگرافراد نے بھی شرکت کی،ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،ریلی کے شرکاءنے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور کم پریشر کا مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرے کے شرکا سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں