اوتھل، موٹر سائیکل کمپنی سے برطرف مزدور دو ماہ بعد بھی بحال نہ ہوسکے

اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل داو¿د یاماہا لمٹیڈ موٹر سائیکل کمپنی سے برطرف مزدوروں کے احتجاج کو دو ماہ عرصہ گزر گیا لیکن تاحال وہ بحال نہ ہوسکے مزدوروں نے مجبورا احتجاجاً کمپنی گیٹ کو تالے لگا دیئے اس موقع پر مزدروں کہنا تھا اوتھل میں پہلے سے بے روزگاری عروج پر ہے پوری اوتھل میں ایک ہی کمپنی ہے داو¿د یاماہا لمٹیڈ موٹرسائیکل کے نام سے جس میں آٹھ سال پہلے 800 مزدو کام کررہے تھے کمپنی کو تالا لگوایا سیلم چنہ نے مزدورں کو بے روزگار کیا انہوں سب سے پہلے کمپنی میں یونین بنائی جس میں انہوں ہم سے کہا کہ تمام مزدور میرا ساتھ دے ہم سب مل کر کمپنی سے اپنے حقوق لیں گے ہم لوگ نے اس کا ساتھ دے کر کمپنی میں اس کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا، جب اس کو عہدہ مل گیا تو وہ کمپنی مالکان سے مل کر مزدور کے حقوق لینے بجائے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے لگے لوکل بندوں کی قربانی کی وجہ سے فیکٹری کو کھولا گیا ہے اب دوبارہ سلیم چنہ کمپنی کو بند کرانے کے چکر میں ہے وہ ایک مزدور دشمن بندہ ہے وہ اب دوبارہ ہمیں بے روزگار کرنے کے لیے کمپنی مالکان سے مل کر کمپنی بند کرانے پر ڈٹ گیا ہے ہم غریب 13مزدوروں کا غیر قانونی طور پر گیٹ بند کرایا گیا جس نے ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کیا مزدورں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو و اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ہمیں کمپنی میں فوری بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں