ایران، شاہ چراغ مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں درگاہ پر فائرنگ کا واقعہ بدھ کے روز پیش ا?یا جس میں متعدد افراد کو ہلاک کیا گیا۔دوسری جانب، ایرانی حکومت کی طرف سے کی گئی تصدیق کے مطابق واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ داعش نے 20 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ٹیلی گرام چینل کے ذریعے داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش کے مطابق جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ انہوں نے بنایا۔داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا۔
Load/Hide Comments


