کینیڈا: خالصتان تحریک اور انتہاپسند ہندوؤں میں تصادم
وٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں تارکین وطن آپس میں لڑ پڑے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دیوالی کی تقریبات کے دوران تقریباً 500بھارتی تارکین وطن شریک تھے۔ ایک گروہ نے بھارتی پرچم اٹھار کھے تھے جب کہ اس موقع پر موجود بھارتی سکھوں نے خالصتان کے پرچم لہرائے۔
اس دوران پولیس اہل کارخالصتان اور بھارتی پرچم اٹھائے ہوئے مشتعل افراد کو جھگڑنے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


