بھارت: رس گلے نہ ملنے پر شادی میدان جنگ بن گئی‘ ایک شخص ہلاک
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب میں رس گلے نہ ملنے پر مہمان لڑ پڑے جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ شہر میں شادی کی ایک تقریب کے دوران میٹھے میں رس گلہ پیش نہ کرنے پر ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی اور تقریب میں شریک مہمانوں نے ایک دوسرے پر پلیٹیں برسائیں۔ لڑائی کے دوران چاقو لگنے سے ایک باراتی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments


