سات سال قبل قلات سے جبری لاپتہ راجیش کمار کو بازیاب کرایا جائے، اہلخانہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) راجیش کمار کی جبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردیں۔ اہلخانہ نے شکایت کی کہ 2 اگست 2015ءمیں راجیش کمار ولد پرکاش چند کو شاہی بازار قلات سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ انہیں راجیش کمار کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں جلد بازیاب کیا جائے۔
Load/Hide Comments


