پی ٹی آئی رہنما اداروں سے مداخلت کا مطالبہ کررہے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شارٹ کٹ مارچ میں نہ لوگ نکل رہے نہ ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے۔ اب تحریک انصاف کے رہنما فوج اور عدالت سے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے جمعرات کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے ہےں کسی سے بات نہیں کروں گا۔جس کو تحریک انصاف کے رہنما سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نہ کرتے۔ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بناﺅ۔ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جاﺅگے ،پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نہ کرنا پڑتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں