بیلہ، کے الیکٹرک کی زیادتیوں کیخلاف زمینداروں نے پیدل مارچ کا اعلان کردیا
بیلہ (انتخاب نیوز) کے ایکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف زمینداروں نے پیدل مارچ کا اعلان کردیا شیڈول مارچ 5 نومبر کو ہوگا مارچ کے شرکا زمینداران ڈی سی دفتر اوتھل کے سامنے احتجاجی دھرنا کیمپ قائم کریں گے۔ تفصیل کے مطابق کراچی کے الیکٹرک کی زیادتوں کے ستائے زمینداران آغا محمد گدور سعد کاظم رونجھو سردار شکیل جاموٹ سردار رفیق مانگیہ سردار زادہ عبدالحکیم مانگیہ ماما عبدالجبار رونجھو مقبول قاسمی حاجی حسن بزنجو احمد خان رونجھو سردار صالح گدور ودیگر نے جمعرات کی شام کے ای آفس بیلہ کے سامنے احتجاجی دھرنا کیمپ میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے الیکٹرک کی زیادتیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں لسبیلہ آفت زدہ قرار دیے جانے کے باوجود مقامی زمینداران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے ریلیف سے محروم ہیں ہم گزشتہ کئی ماہ سے اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج پر ہیں دو دن سے ہم نے یہاں دھرنا کیمپ لگایا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک زمینداروں کے مطالبات جن میں سرفہرست تھری فیز بجلی کی بحالی ہے عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک احتجاج جاری رہے گا کے ای کے تاخیری حربوں کی صورت میں احتجاج کو مزید سخت کریں گے اس موقع پر زمیندار بابو غلام رسول علی بخش مری رسول خان سرپراہ ہارون لاسی مشتاق وکیل رونجھو معظم رونجھو حنیف گدور غلام نبی ورایانی سابق کونسلر عبدالمجید سنیاں اسماعیل رونجھو محمد رحیم رونجھو عبداللہ کماچہ نصیر خان داد محمد دیریا ایوب قاسمی سمیت دیگر بڑی تعداد میں زمیندار موجود تھے زمینداروں نے کہا کہ 5 نومبر بروز ہفتہ صبح دس 10:00 بجے دھرنا کیمپ سے پیدل مارچ اوتھل کے لیے راوانہ ہوگا۔


