عمران خان فائرنگ واقعہ، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 افراد زیر حراست

لاہور (انتخاب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض نوید کو پستول اور گولیاں بیچیں۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ جس پستول سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا وہ بغیر نمبر اور لائسنس کے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں