سریاب میں قائم لائبریری کو کراٹے کلب کے حوالے کرنا تعلیم دشمنی ہے, بی ایس او

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن(شال زون) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سریاب کے علاقے فیض آباد میں قائم بلوچستان عوامی لائبریری کی بلڈنگ تین سال سے مکمل ہوگیا ہے لیکن لائبری کو فعال کرنے کے بجائے حکمران جماعت کے مقامی رہنما نے لائبریری کی عمارت ایک نجی کراٹے کلب کے حوالے کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سریاب بلوچ اکثریتی آبادی والا علاقہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ سے جان بوجھ کر نظر انداز ہوتا رہا ہے۔ لاکھوں کی آبادی والے اس علاقے میں لائبریریز سمیت تعلیمی اداروں کی شدید فقدان ہے ایسے میں اس لائبریری کو بھی قبضہ کرنا تشویشناک ہے۔یہ ایک سرکاری عمارت ہے جسے کوئی شخص اپنے مرضی کے مطابق کسی اور نجی کلب کے حوالے نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام لائبریری کی عمارت سے نجی کراٹے کلب کو شفٹ کر کے لائبریری کو فی الفور فعال کیا جائے بصورتِ دیگر بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن قبضہ مافیا سمیت متعلقہ حکام کے خلاف سڑکوں پہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں