بلوچستان بھر میں بلدیاتی محکموں کے ملازمین تنخواہ اور پنشن سے محروم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے میونسپل ادارے رواں تنخواہوں پنشن اور کنٹریکٹ عملہ صفائی تنخواہوں سے محروم بلدیاتی ادارے لوکل گورنمنٹ اور بلوچستان حکومت کوئٹہ و اندرون صوبہ میٹرو پولیٹن کار پوریشنوں میونسپل کمیٹیوں اور بی ایل جی بورڈ کے اداروں کو ہرماہ وقت پر ادائیگیوں میں بری طرح ناکام ہزاروں ملازمین اور عملہ صفائی سے منسلک درجہ چہارم مزوروں و محنت کوں کی مشکلات بڑھ گئیں مہنگائی کے اس دور میں بلدیاتی ملازمین فاقوں سے دوچار ہونے پر مجبور ہر ماہ محکمہ بلدیات کے اداروں اور محکمہ فنانس کے دفاتر میں تنخواہوں و پنشن کی فائلوں پر اعتراض متعلقہ فنانس افسران کی عدم دستیابی حکومتی پالیسیوں کا بہانہ بلدیاتی اداروں کے سینکڑوں ملازمین کیلئے ذہنی کوفت کا سبب بو گیادوسری جانب صوبے کی نمائندہ و بڑی مزدور پلیٹ فارم بلوچستان لیبر فیڈریشن بلدیاتی اداروں میونسپل کارپوریشنوں اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین مزدوروں و پنشنرز کی حق تلفی اور برقت واجبات ادا نہ ہونے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ اور بلدیاتی اداروں کے دیگر ذمہ داروں کیخلاف سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری بلدیات سیکرٹری بی ایل جی بورڈ اور سیکرٹری محکمہ فناس سے فوری طور پر تنخواہوں و پنشن کی ریلیز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر مزدور رہنما۶ خان زمان مزدور رہنماء عابد بٹ نے صوبائی حکام وزیر اعلی صوبئی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ نا اہلی اور اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ان ملازمین کو رواں ماہ دس تا بارہ تاریخ تک بھی تنخواہوں کی ادائیگی ہوتی نظر نہیں آرہی ایسے ادارے جو براہ راست چھوٹے بڑے شہروں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی اور لازمی سروس سے مسلک ہیں ایسے ملازمین کو ماہانہ تنخواہ اور پنشن سے محروم رکھنا کسی طور پر درست نہیں اور نہ بلوچستان لیبر فیڈریشن کسی کو ان اداروں کے ملازمین و مزدوروں کا معاشی قتل کرنے کی اجازت دے گی کوئٹہ میں نااہل ایڈمنسٹریٹر کی وجہ سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکوت کوئٹہ میں مسائل نے جنم لیا ہے لوٹ مار کرپشن کی داستانیں اور چہ مگوئیاں عام ہیں ملازمین اور مزدور سراپا احتجاج ہیں ایسے حالات میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ملازمین کے معاشی مسائل کے حل کے سواکوئی چارہ نہیں مزدور رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ مایوس کن حالات میں نااہل حکمرانوں اور کرپشن زدہ نظام کیخلاف احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچتا کوئی مزدور و ملازم اپنے بچوں کی فاقہ کشی اور معاسی مسائل کب تک برداشت کرے۔ مزدور رینماؤں نے کہا بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے اور اس سے غافل نہیں سوموار کے روز لائحہ عمل اور رابطے کرکے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دس نومبر بزوز جمعرات احتجاجی مظاہرے دھرنوں اور شاہراہوں پر امن مارچ کرکے بھر پور آواز بلند کی جائے گی اور اس نا انصافی کیخلاف مسلسل جدوجہد کا اعلان کیا جائے گا۔


