بیلہ، کے الیکٹرک کی زیادتیوں کیخلاف زمینداروں نے پیدل مارچ کا آغاز کردیا
بیلہ (انتخاب نیوز) کراچی الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف زمیندار پیدل مارچ پر نکل پڑے پیدل مارچ کی قیادت سعد کاظم رونجھو آحمد خان رونجھو آغا محمد گدور سردار رفیق مانگیہ وکیل مشتاق رونجھو نے کی کے ای کے ستائے ہوئے زمینداروں کی بڑی تعداد پیدل مارچ میں شریک تفصیلات بیلہ کے زمینداروں نے ہفتہ کے روز کراچی کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف کے الیکٹرک دفتر بیلہ کے سامنے تین روز سے قائم دھرنا کیمپ ختم کرکے ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل کے لیے پیدل مارچ کا آغاز کردیا پیدل مارچ میں سردار عبدالحفیظ جاموٹ سید شاہجان شاہ احمد خان رونجھو ماما عبدالجبار رونجھو محمد عمر مانگیہ سردار صالح گدور رسول خان سرپراہ حاجی احمد نمانی ہارون لاسی عبدالستار کماچہ عبدالرشید گدور حنیف گدور ایوب قاسمی رونجھو عبدالمجید ورایانی اکرم گدور شیرعلی گدور سیٹھ اللہ بچایا کریم بلوچ شاہد ہمسفر سلیم بلوچ یونس رونجھامولابخش گدور فقیر گل محمد گدور بابو سور عبداللہ کماچہ وڈیرہ عالم گدور غلام نبی رونجھو ڈاکٹر عبدالغفور رونجھو‘بابو غلام رسول ہارون موندرہ ندیم رونجھو ڈاکٹر محمد داود سید ابن شاہ ماسٹر عبدالخالق رونجھو ابراہیم رونجھو سمیت دیگر زمینداران بڑی تعداد میں شریک تھے پیدل مارچ میں احمد خان رونجھو سعد کاظم رونجھو آغا محمد گدورخورشید مانگیہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے زمیندار حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں کپاس کی تیار فصلیں زرعی زمینیں اور ٹیوب ویلز آب برد ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے کے الیکٹرک ہم سیلاب زدگان سے بجلی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مزید ظلم ڈھارہی ہے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی طرف سے آفت زدہ ضلع قرار دیے جانے کے باوجود ہمیں ریلیف نہیں دیا جارہا ہے لٹے پٹے زمیندار موجودہ حالات میں کراچی الیکٹرک کے واجبات ادا نہیں کرسکتے اور نہ ہی گندم کاشت کے لیے ان کے پاس وسائل موجود نہیں انہوں نے کہا کہ ہم کے ای کی زیادتیوں کے خلاف سروں پر کفن باندھ کر پیدل مارچ پر نکلے ہیں اور پیر کے روز اوتھل پہنچ کر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا کیمپ لگائیں گے مقررین نے تمام سیاسی جماعتوں زرائع ابلاغ کے نمائندوں اور کاروباری حضرات و عوامی حلقوں سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔


