مستونگ میں اتائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کیخلاف کارروائی
مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار سے اتائی ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹورز میں غیر معیاری ادویات کے خلاف کارروائی،ڈ سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی اور ڈرگ انسپکٹر ان ایکشن دو ٹیمیں تشکیل دے ایک ٹیم کی سربراہی ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی جبکہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی نے کی مستونگ بازار میں میڈیکل اسٹورز اور کلینکس پر چھاپہ غیر معیاری غیر قانونی ادویات رکھنے پر مختلف میڈیکل اسٹورز سے غیر معیاری ادویات ضبط کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا اور اخبارات میں ضلع مستونگ کی مختلف علاقوں میں خود ساختہ اتائی ڈاکٹروں کی بھر مار سے متعلق شائع خبر پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کمشنر قلات ڈویژن، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن‘ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد انکی خصوصی ہدایت کی روشنی میں جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے دو ٹیمیں تشکیل دئیے پہلی ٹیم ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی فارماسسٹس ڈاکٹر جمیل محمدشہی ڈاکٹر مکیش کمار اور دوسری ٹیم ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رہیسانی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر سعید احمد فارماسسٹ ڈاکٹر شفیق علیزئی کی سربراہی میں مستونگ بازار میں اچانک اتائی و غیر مستند ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹورز میں غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے مستونگ بازار میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ مارا ان میں بعض میڈیکل اسٹورز میں ایسے ادویات پائے گئے جن کی استعمال محکمہ صحت کے قوانین کے مطابق ممنوع قرار دیئے گئے ہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے غیر معیاری ادویات کی فروخت غیر قانونی ہے انہوں نے کہا کہ اتائی اور غیر مستند ڈاکٹروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اس طرح کے غیر قانونی ادویات فروخت یا استعمال کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اتائی اور غیر مستند ڈاکٹروں اور غیر قانونی و جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بعض میڈیکل اسٹورز میں صفائی کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔


