آئی جی وضاحت کریں یہ کے پی کی پولیس ہے یا پی ٹی آئی کی؟ ایمل ولی
پشاور(انتخاب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر ایمل ولی خان نے سوال کیا ہے کہ آئی جی کے پی کے پولیس صرف یہ وضاحت کریں کہ یہ خیبر پختون خوا کی پولیس ہے یا پی ٹی آئی کی؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ایمل ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں پولیس کی نگرانی میں موٹر ویز کو بند کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی گاڑیوں اور ذاتی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ٹوئٹ میں ایمل ولی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ ذمے داران کیوں غلام ڈوگر بننے کے چکر میں پولیس کا مورال تباہ کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


