قلات سے کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع قلات کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ کالعد م تنظیم بی ایل اے کے لئے اسلحے اور گولہ بارود کی ترسیل کرنے والا مبینہ رکن قلات میں کسی کارروائی کی غرض سے موجود ہے، جس پر سی ٹی ڈی نے قلات کے علاقے منگچر میں دلبند جوہان کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ولی اللہ لہڑی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سی 4 دھماکہ خیز مواد، 5 میٹر پرائما کارڈ، 2 الیکٹرک ڈیٹونیٹر برآمد کرلیے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں قمبر اور مہراب کو اس سال دو مرتبہ اسلحہ و دھماکہ خیز مواد پہنچایا، جو سٹی تھانہ قلات اور مڈ وے ہوٹل قلات میں دستی بم حملوں میں استعمال کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں مقدمہ درج کر کے اس کے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتار کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں