حب ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق، نال ٹریفک حادثے میں 13 افراد زخمی
اوتھل، نال (انتخاب نیوز) حب میں ٹریفک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ایدھی زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران روڈ حسن پیر انور ہوٹل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں موٹر سائیکل کھائی میں گر نے کے نتیجے میں محمد ارسلان ولد غلام مصطفی جاں بحق جبکہ محمد وسیم ولد عبد الرؤف شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ زخمی محمد وسیم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے نال میں پک اپ اور صرف گاڑی میں تصادم‘ 13 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق نال کے علاقے ہڑنمبو ایریا میں گریشہ سے اوران جانے والے باراتیوں کی پک اپ گاڑی اور صرف گاڑی کا آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 13زائد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال نال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد خضدار ریفر کردیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔


