چمن باڈر کاروبار کو منصوبے کے تحت برباد کیا جارہا ہے، انجمن تاجران
کوئٹہ (انتخاب نیوز) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری عمران ترین ، حاجی نصرالدین کاکڑ ،ولی افغان ، میر رحیم بنگلزئی ، ملک بہادر ملیزئی ، اسلم اچکزئی ، حسن خلجی ، محمد جان آغا درویش ،حاجی ظہور کاکڑ، منظور ترین ، شفیع آغا ، طاہر جدون ، حیدر آغا، نعمت ترین ، امردین آغا، شاہ محمد میاخیل، فیض محمد داوی، بسم اللہ ترین ، غنی آغا ، فیض افغان، قدیم بڑیچ، اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چمن پاک افغان بارڈر پرسیکورٹی فورسزکی جانب سے تجارت کو نقصان پہنچانے کیلئے مسلسل مختلف ہولئے اور بہانے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے چمن کے مقامی تاجربرادری نان شبینہ کامحتاج بن گئے ہیں اور چمن کے ہزاروں تاجروں اور لاکھوں افراد کازریعہ روزگار ومعاش پاک افغان بارڈر سے منسلک ہے اسی حوالے سے انجمن تاجران بلوچستان سے اعلی عسکری و صوبائی حکومت نے مزکورہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے مگر عرصہ 2 سال گزرنے کے بعد بھی ہمارے تاجربرادری کے مسائل جوں کا توں ہے اور ہم کورکمانڈرسمیت دیگراعلیٰ زمہ دارحکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل کو سنجیدہ لیکر حل کرے بصورت دیگر کسی بھی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے۔


