لیبیا کی نیشنل آرمی کا ترکی کے چار جنگی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

طرابلس:لیبیا کی نیشنل آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے ہفتے کے روز ترکی کے تیار کردہ عنقاء ایس نامی چار ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔ یہ چاروں ڈرون طیارے الوطیہ ایئربیس کے قریب عقبہ بن نافع کے مقام پر گرائے گئے۔لیبی فوج کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق فضائی دفاع نیدارالحکومت طرابلس سے 140 کلو میٹر دور اور تونس کی سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الوطیہ فوجی اڈے کے قریب ترکی کیجنگی ڈرون مار گرائے۔
Load/Hide Comments


