زرداری، نوازکی خواہشیں دم توڑجائیںگی، فضل الرحمان قل پڑھائینگے، شیخ رشید

راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایف آئی آرنہ کٹنے کاطعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہےFIRنہ کٹنے کاطعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے ، ان کاکہناتھا کہ قوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائیرمنارہے ہونگے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی،فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔وطن کےلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونےوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل راو¿نڈ ہے ،الیکشن سے لےکرسلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہونگے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کےلئے خطرہ اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جتناغیرملکی دوروں پرخرچ ہوااتنی امدادنہیں ملی۔سپریم کورٹ آخری امیدہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں