کوہلو میں علامہ محمد اقبال کے 145 ویں یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام
کوہلو (انتخاب نیوز) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 145واں یوم پیدائش کے مناسبت سے لیویزلائن کوہلو میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہلوقربان مگسی تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے سالگرہ کا کیک کاٹا اور یادگار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قربان مگسی نے کہا کہ حکیم الامت،مفکر/محسن پاکستان علامہ محمد اقبال کے 145یوم پیدائش کو بھرپور جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے منا کر ان کے خدمات کی یاد کو تازہ رکھنا ہے۔اقبال سے محبت اور عقیدت کا بہترین اظہار ان کی فرمودات اور تعلیمات پر عمل کرنا ہے،بالخصوص نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفہ خودی سے روشناس کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی ہیروز کے مقام و مرتبہ کے بارے میں درست اور مکمل آگاہی دیں تقریب میں نجی سکول کے طلباء و اساتذہ کرام،لیویز کے آفیسر علی خان مری،ایس ایچ او سٹی سہراب کھیتران،انچارج سی آئی اے پولیس عبدالمجید مری،اسسٹنٹ ڈی سی آفس مزار خان مری سمیت دیگر موجود تھے۔


