ای ٹیگز اسٹیکرز سسٹم پر حمایت اور مخالفت پنجگور بارڈر کی بندش کی وجہ، ہزاروں افراد بیروزگار

پنجگور (نامہ نگار) ای ٹیگز اسٹیکرز سسٹم میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قاعدگیوں کے انکشافات کے بعد پنجگور بارڈر سے کاروبار بند، ہزاروں افراد بے روزگار۔ بارڈرز سے ہزاروں افراد کا ذریعہ معاش وابستہ ہے، مگر اسٹیکرز اور ای ٹیگز سسٹم میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قاعدگیاں بارڈر کی بندش کا سبب بن گئے، سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ری ویری فکیشن کا نہ صرف اعلان کردیا بلکہ مقررہ تاریخ کو اپنی اپنی گاڑیوں کو متعلقہ علاقوں میں جمع کرنے کو کہا مگر ضلعی انتظامیہ کو ری ویری فکیشن میں اس وقت مشکلات پیش آئیں جب ایک طرف ری ویری فکیشن کیخلاف احتجاج شروع ہوا اور دوسری جانب حمایت جس سے لوگ آپس میں تقسیم ہوگئے اور احتجاج کو ختم کرنے کے لیے کمشنر مکران سے مذاکرات بھی ہوئے مگر کئی روز گزرنے کے باوجود نہ ری ویری فکیشن ہوئی اور نہ ہی بارڈر کو کاروبار کے لیے کھولا گیا، بارڈر کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں اور وہ اس مہنگائی کے دور میں نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں