بلوچستان پولیس میں خواتین کی بھرتیاں، نصیرآباد سے سیکڑوں امیدواوں نے کاغذات جمع کرادیے
ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) بلوچستان پولیس میں خواتین کے بھرتی کا رجحان بڑھنے لگا، نصیرآباد ریجن میں سینکڑوں تعلیم یافتہ لڑکیوں نے کاغذات جمع کرادیے، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کی خصوصی ہدایت پر خواتین کے قد 5 فٹ نو انچ کے بجائے 5 فٹ اور ڈیرھ کلو میڑ دوڑ کے بجائے ایک کلو میٹر دوڑ کرانے کا حکم۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل نصیرآباد چیئرمین خواتین بھرتی عبدالحئی، عامر بلوچ کی نگرانی میں ایس ایس پی ضلع نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، کچھی میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔ سینکڑوں تعلیم یافتہ لڑکیوں نے بھرتی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کاغذات جمع کروائے۔ جمعرات کے روز ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے ممبران کمیٹی کے ہمراہ 16 نشستوں پر 50 خواتین کے جمع ہونے والے امیدواروں کے قد خواتین عملے نے ناپ کیے، نصیرآباد پولیس میں بھرتی ہونے والی امیدواروں نے آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے بھرتی کے عمل میں رعایت دینے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔


