سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ مشین خراب ہونے کو دھاندلی قرار دے دیا
واشنگٹن: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ مشین خراب ہونے کو دھاندلی قرار دے دیا،فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مڈٹرم الیکشن نتائج رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے ایک مایوس کن رات رہی جو 2024کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق تین ریاستوں جارجیا، نیویڈا اور اریزونا میں دوبارہ انتخابات فیصلہ کن ثابت ہوں گے اور اس کے بعد ہی ایوان پر کسی جماعت کے مکمل کنٹرول کا فیصلہ ہوگا۔
Load/Hide Comments


