سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ
اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سردار ایاز صادق کو کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا کنوینئر مقرر کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے دی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے یہ منظوری لی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر، وزیر مواصلات اسعد محمود اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔خیال رہے کہ اعظم تارڑ کو قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی فارغ کیا جاچکا ہے۔
Load/Hide Comments


