ریزیڈنشل کالج خضدار میں روڈ سیفٹی بارے سیمینار کا انعقاد

خضدار(انتخاب نیوز)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے زیرانتظام بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار میں نونہالان قوم کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی کےلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں موٹروے پولیس آفیسران طارق عمرانی اور اورنگ زیب کی جانب سے شرکائ کو ٹریفک کے قوانین، پیدل چلنے، عورتوں کو موٹر سائیکل پر بیٹھنے اور اپنے دوپٹے چادر وغیرہ سنبھالنے کے طریقے، موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال، بھیڑ والی جگہوں اور روڈ کراسنگ کے متعلق آگاہی دی گئی۔بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار میں زیرِ تعلیم طلبائ کو موٹر وے پولیس کے زمہداران نے ٹریفک قوانین،سڑک پر چلنے کے طریقے، موٹر سائیکل چلانے کے احتیاطی تدابیر، ہیلمٹ کے فوائد روڈ کراسنگ، اسکول کالجز سے سڑک پر آنے کے طریقے بڑی شاہرات اور شہر کے اندر روڈ پر لگے نشانات وغیرہ کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی، اس موقع پر پروفیسر شہزادہ سلیم ڈومکی وائس پرنسپل بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار اور پروفیسر انعام اللہ مینگل نے موٹر وے پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے مثالی ا?گاہی مہم سے حادثات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں