آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کریں گے، مولانا عبدالواسیع

پشین: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اسکیم اینڈ ورکس مولانا عبدالواسیع نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کرے گی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی موجودہ وفاقی حکومت نے سیاست کو قربان کرکے ریاست کو ڈیفالٹ اور بحرانوں سے نکالا ہے ملک کے تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں نے سیاست کے بجائے ریاست کو اہمیت دی ہے عمران خان پر قاتلانہ حملہ حکومت پنجاب کی ناکامی ہے کیونکہ لا اینڈ آرڈر صوبائی حکومتوں کا ایشو ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع پشین کے زیراہتمام تربیتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن کی صدارت جمعیت علما اسلام ضلع پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی نے کی جبکہ کنونشن سے مولانا عزیزاللہ حنفی قومی اسمبلی کے رکن مولانا کمال الدین صوبائی اسمبلی کے اراکین حاجی محمد نواز خان کاکڑ حاجی عبدالواحد صدیقی حاجی اصغرخان ترین مولانا عبدالرحمان رفیق حاجی غوث اللہ حاجی رحمت اللہ عبدالخالق مری سید مطیع اللہ مولانا احسنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآنی آیات اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے علما کرام اور صادقین کے جماعت کی خدمت اور فعالیت ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے تربیتی پروگرام میں بنیادی سطح کے کارکن دستور اور منشور کو اجاگر کیا جاتا ہے ملک کے کونے کونے میں جمعیت علما اسلام کے رہنما اور کارکن موجود ہیں جمعیت علما اسلام کو ایک تربیت گاہ کی حیثیت حاصل ہے پوری دنیا میں طاغوت کا مقابلہ جمعیت علما اسلام کررہی ہے فتنہ عمرانی کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا ہمارا اغراض و مقاصد ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے ہم ظالم سے بغاوت اور مظلوم کی کی حمایت کرتے ہیں جے یو آئی اکابر دیوبند کی امین جماعت ہے عمران خان نے ہر حوالے سے ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ملک بھر کے عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے جمعیت علما اسلام ضلع پشین کے کامیاب تربیتی پروگرام اور کارگردگی باعث فخر ہے نظریاتی اور فکری کارکن ہی جمعیت علما اسلام کا قیمتی سرمایہ ہے جماعت کو ایک نعمت کی حیثیت حاصل ہے وفاقی حکومت نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے کوششوں سے سود کے خلاف اپیل واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا دورہ لندن پارٹی کے سربراہ میاں نواز شریف کی عیادت اور مشاورت کے لئے کیا ہے جس سے مسئلہ نہ بنایا جائے امیر کی اطاعت لازم اور ملزوم ہے نیک اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لئے جمعیت علما اسلام کے زمہ داران اپنا اہم کردار ادا کریں علما کرام انبیا علیہ السلام کے وارثین ہیں انگریز برصغیر سے چلا گیا جبکہ انگریز کے بقایاجات 75 سالوں سے ملک پر مسلط ہیں 1973 کا آئین مکمل طور پر اسلامی آئین ہیں ملک کے دین بیزار قوتیں اسلامی آئین سے خوفزدہ ہیں باربار ملک پر اسلام دشمن قوتوں کو مسلط کر دیا گیا ہے ہم پارلیمنٹ کو مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں پاکستان کو صحیح معنوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اسلامی آئین کے مطابق ملک میں قرآن وسنت کے مخالف قانون سازی نہیں کی جائے گی سیکولر ازم اور سوشلزم فرسودہ نظام ہیں صالح معاشرے کی تشکیل کے لئے جمعیت علما اسلام جدوجہد کررہی ہے فتنہ عمرانی سے قادیانی فتنہ کا مقابلہ بھی جمعیت علما اسلام اور علمائے کرام نے کی ہے خاتم النبیین کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں