آسٹریلیا نے چین سے تجارتی تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کی درخواست کر دی

سڈنی:آسٹریلیا نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی درخواست پر جواب دے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں تجارتی شراکت داروں کے درمیان تناؤ کی وجہ آسٹریلیا کی جانب سے کورونا وائرس کی ابتدا کے بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ ہے۔چین نے آسٹریلیا پر‘چالیں چلنے’کا الزام عائد کرتے ہوئے آسٹریلیا کی گوشت پیدا کرنے والی چار بڑی کمپنیوں سے گوشت کی درآمد معطل کر دی جبکہ وہ آسٹریلیا سے درآمد کی جانے والی جو پر بھاری ڈیوٹی عائد کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ تجارت سائمن برمنگھم نے کہا کہ اگر چین نے آسٹریلیوی جو پر ڈیوٹی لگائی تو وہ چین کے خلاف عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمہ لے جانے کا حق رکھتا ہے۔
Load/Hide Comments


