ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ءفائنل انگلینڈ نے جیت لیا پاکستان کو شکست

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا۔ 138 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی تیں وکٹیں شروع میں ہی گرگئیں جب کہ پاور پلے کے اختتام پر انگلینڈ نے 49 رنز بنائے۔ ایلکس ہیلز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں 1 رن بناکر پویلین لوٹے جب کہ حارث رو¿ف نے فل سالٹ اور جوز بٹلر کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان 15 ، محمد حارث 8، بابر 32 اور افتخار احمد صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شان مسعود 38، محمد نواز کو 5 ،شاداب خان 20 اورمحمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کے بولر سیم کرن کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب کہ کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک شکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں