استنبول بم دھماکے میں خاتون کے ملوث ہونیکا امکان ہے، طیب اردگان

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول کی معروف اسٹریٹ پر بم دھماکہ جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے کے حوالے سے ترکیہ کے صدر طیب رجب اردگان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی اشاروں سے معشوم ہوتا ہے کہ استنبول حملہ تخریب کاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں خاتون کا کردار ہے۔ یہ غلط بھی ہوسکتا ہے لیکن بظاہر تخریب کاری ہی لگتی ہے۔ حملے کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ استنبول بم دھماکے میں ملوث عناصر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں