مسلم باغ کو ضلع کا درجہ دیکر عثمان کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم باغ کو ضلع کا درجہ دیا جائے۔ تحصیل مسلم باغ کو ضلع کا درجہ دیا جائے اور اس کا نام شہید عثمان کاکڑ منسوب کیا جائے۔ مسلم باغ میں سرکاری اراضیات جس میں اسٹیڈیم، سرکاری دفاتر، تحصیل دفاتر، ہسپتال تمام تر جائیداد عثمان کاکڑ کے خاندان نے دی ہے، اس لیے ضلع کا نام عثمان کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں