ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ فنڈز کھانے کیلئے بلا جوازپالیساں بنا رہے ہیں، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میٹرو پولیٹن کار پوریشن کے ملازمین عملہ صفائی تنخواہوں سے محروم غریب ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی غریب ملازمین و مزدوروں کی مایوس صورتحال نے خود سوزی پر مجبور کردیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نام پر تنخواہوں و پنشن کے فنڈ ٹھیکیدارکو دینے کیلئے بلاجواز پالیسیاں بنانا شروع کردیں جبکہ درجنوں ریٹائرڈ ملازمین ابھی تک اپنے ریٹائرمنٹ کے واجبات اور پیسوں سے محروم ہیں، کوئٹہ میٹرو پولیٹن کار پریشن کے ملازمین کا معاشی قتل اور استحصال قبول نہیں نہ ایسی ملازم دشمن پالیسیاں چل نہیں سکتی ہیں ملازمین کی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے ساتھ مل کرکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر احتجاج اور اوزار چھوڑتال ہڑتال کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کارپوریشن تنظیمی اتحاد کے صدر حضرت خان جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف کرد نے تنخواہ و پنشن نہ ملنے پر سراپا احتجاج ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری بی ایل جی بورڈ اور ایڈمنسٹریٹر کی ملازم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کوئٹہ میٹرو لیٹن کاڑپو ریشن کے ملازمین تنخواہوں پنشن اور کنٹریکٹ عملہ صفائی تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں رواں ماہ تنخواہوں کی تاحال ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے، غریب ملازمین اور پنشنرز خودکشیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، حکومت اور محکمہ بلدیات اور بی ایل جی ورڈ کے حکام کے سروں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، نا اہلی اور ملازم دشمنی کی انتہا ہے۔ ایسی صورتحال جس میں غریب ملازمین کے بچے بھوک و افلاس کا شکار ہوں ا ور دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوجائیں، ایسی صورت میں نا اہل افسران کیخلاف منظم بنیادوں پر احتجاج اور مظاہرے ہی مسائل کا واحد حل ہے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن تنظیمی اتحاد اپنے ملازمین و مزدوروں اور پنشنرز کے مسائل سے غافل نہیں تنخواہوں و پنشن کے حصول کیلئے سخت احتجاج اور تحریک سے گریز نہیں کیا جائیگا دو روز میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے ٹھوس پالیسی وضع نہیں کی گئی تو بلوچستان لیبر فیڈریشن کیساتھ مل کر سخت لائحہ عمل اپنایا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں