دبئی کی کاروباری شخصیت نے توشہ خانہ کے تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔ عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019ء میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے، تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نے نجی ٹی وی پروگرام میں وہ تحائف دکھا دیے۔ عمرفاروق نے بتایا کہ 2019ء میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔ عمر فاروق نے بتایا کہ کہ ان تحفوں کی اصل مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز یعنی 2019ء کے ڈالر ریٹس کے حساب سے ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں