قلعہ سیف اللہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

قلعہ سیف اللہ (انتخاب نیوز)قلعہ سیف اللہ پولیس کی کارروائی ، مبینہ طور پر بین الصوبائی منشیات فروش سے 50کلوچرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کرلیا ہے ایس پی قلعہ سیف منظور احمد بلیدی کے مطابق آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی ژوب رینج کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروش اور اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں- قلعہ سیف اللہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانو سے 50کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد قاسم کو گرفتارکرلیا ہے ۔مذکورہ ملزم بین الصوبائی منشیات فروش گینک کا حصہ ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مزید ان سے تفتیش جاری ہے ایس پی قلعہ سیف اللہ منظور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ منشیات ایک ناسور ہے اسکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے منشیات فروش چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لانے میں کسی کی لاپرواہی اختیار نہیں کی جائے گی ۔ انہوں ںے عوام سے اپیل کی ہے کہ قلعہ سیف پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں