جم میں فنکاروں کی اموات سپلیمنٹس کی وجہ سے ہے،داکار سنیل سیٹھی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے فنکاروں کی جِم میں ورزش کے دوران اموات کی وجہ بتا دی۔ انڈسٹری کے فٹ اداکاروں میں شمار کئے جانے والے سنیل شیٹی نے حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کی جِم میں اموات کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ورزش نہیں بلکہ مسئلہ ان سپلیمنٹس میں ہے جو فنکار استعمال کرتے ہیں۔ سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹس اورا سٹیرائڈز جو فنکار استعمال کرتے ہیں وہ ان کی موت کا سبب بن رہا ہے یہ ہارٹ فیل ہے نہ کہ ہارٹ اٹیک۔انہوں نے کہا کہ صحیح کھانا اور سونا یہ تمام چیزیں صحت بہتر کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں صحیح کھانے سے میرا مطلب پرہیز کرنا نہیں ہے بلکہ صحیح کھانے سے میرا مطلب ہے غذائیت، غذائیت کا صحیح ہونا ضروری ہے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں فنکاروں کی جِم میں ورزش کے دوران اموات نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔