کوئٹہ، فائرنگ کے واقعات ،دو افراد جاں بحق

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کو ئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ کے علاقے کلی عالم خان میں ہمسائے کی فائرنگ ہمسایہ عبدالواحد جاں بحق ہو گیا جبکہ عالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے دکاندار ولایت خان جا ں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ ائیرپورٹ پولیس اور شہید جمیل کاکڑ پولیس نے مقدمات درج کرکے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں