بلاول بھٹو کو اہم تعیناتی کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، عطاتارڑ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معاون خصوصی وزیر اعظم عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اہم تعیناتی کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدانوں کو تعیناتی کے حوالے سے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی صدر پاکستان کی سمری روکنے کے حوالے سے بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ صدر مملکت کے پاس ا?خری چانس ہے اگر انہوں نے اس بار کسی غیر آئینی طریقہ کار کو اپنانے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
Load/Hide Comments


