دکی، مختلف واقعات میں دوافراد زخمی

دکی(انتخاب نیوز) دکی کے مشرقی بائی پاس پر ٹرک سے گر کر بچہ زخمی ہوگیاہے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دکی کے مشرقی با ئی پا س پرامان اللہ ولد روزی ساکن مجید کالونی ٹرک سے گر کر زخمی ہو گیاجنہیں طبی امداد کےلئے لورالائی منتقل کردیا گیا۔دووری جانب بلو چستان کے ضلع دکی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے واپڈا اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دکی میںمسجد روڈ پر کھمبے میںلگے ٹرانسفارمر کا کرنٹ لگنے اور نیچے گرنے سے واپڈا اہلکار کلا جان ولد خان محمد قوم ترین سکنہ کلی ملا بشیر شدید زخمی ہو گیا جسے فو ری طو ر پر سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں