کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی(انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی ساو¿تھ اسد رضا کے مطابق ملزم اسلحہ کے زور پر خاتون کو زبردستی کار میں بٹھا رہا تھا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے اسکا پیچھا کرکے اسے روک لیا اور تھانے لے جانے لگے تو ملزم نے فائرنگ کر دی اور کار میں فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعہ سے قبل کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی ہے جس میں 11 بجکر 39 منٹ پر موٹر سائیکل سوار 2 اہلکاروں کو سیاہ رنگ کی کار کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مقتول اہلکار کی دسمبر میں شادی تھی، مقتول کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ ان کی داد رسی کے لیے کوئی بھی اعلیٰ افسر نہیں آیا ہے۔جناح اسپتال میں جاں بحق اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، عبدالرحمٰن کو سر پر ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔


