کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم خرم بیرون ملک فرار ہوگیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہےکہ ملزم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے بذریعہ استنبول سوئیڈن روانہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے پاکستان سے روانگی کے وقت اپنا سوئیڈن کا پاسپورٹ استعمال کیا۔کراچی(انتخاب نیوز) کراچی میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم خرم نثار کے والدین نے بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خرم نثار کے والدین کا بیان ریکارڈ کر لیا جس میں ملزم کے والدین نے خرم نثار سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔پولیس کے مطاب والدین نے بیان میں کہا ہمیں نہیں معلوم کہ اس وقت خرم نثار کہاں ہے، خرم سال میں ایک دفعہ پاکستان آتا ہے اور وہ پاکستان آ کر کیا کرتا ہے ہمیں نہیں معلوم۔والدین نے بیان میں مزید کہا کہ خرم کی حرکتوں کے ہم بالکل ذمہ دار نہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے بیان ریکارڈ ہونے کے بعد ملزم کے والدین کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 5 میں ملزم نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عبدالرحمن کو قتل کر دیاتھا۔مقتول پولیس اہلکار کے بھائی حضرت رحمن کے مطابق عبدالرحمن کا نکاح ہو چکا تھا۔اس کی دسمبر میں شادی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بھائی دورانِ ڈیوٹی فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔مقتول کے بھائی نے شکوہ کیا کہ کوئی پولیس افسر داد رسی کے لیے نہیں آیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے آ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ہے،پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ و دستاویزات برآمد کر لیں اور چوکیدار کو بھی حراست میں لے لیا۔ڈی آئی جی ساتھ کے مطابق ملزم خرم بیوی اور دو بچوں کے ساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے۔ ملزم کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوا تھا۔گھر سے ملے پستول کا فرانزک کرایا جا رہا ہے۔پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے دوستوں کے گھروں پربھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ائیرپورٹس پر بھی ملزم کی تصویر اور سفری دستاویزات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں