ملک کو سیاسی کے بجائے معیشت کی بحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے، احسن اقبال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری آئین اور میرٹ کے مطابق ہوئی ہے دو سینئرترین افسران کو عہدے سونپے گئے ہیں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے ملک کو سیاسی لانگ مارچ کے بجائے معیشت کی بحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں سی پیک سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کم ہوتی جارہی ہے عمران خان ملک میں جلد انتخابات کے خواہاں ہیں لیکن وہ خود بھی جانتے ہیں کہ سیلابی کیفیت کے باعث چھ ماہ سے قبل ایسا ممکن نہیں اور یہی وہ وقت ہے جب حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے کے بعد الیکشن کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، قبل ازیں سی پیک سے متعلق ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مستقبل کیلئے بلوچستان سے اچھی امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں جامعات کا قیام بنیادی تعلیمی کیلئے ضروری ہے، جو خواتین کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کی بنیاد ہے، معاشرے میں ترقی ہمشہ نچلے طبقے کے اوپر آنے سے آتی ہے، بلوچستان سے ابھرنے والے نوجوان معاشرے کی ترقی کی بنیاد بنیں گے، بلوچستان کی ترقی کیلئے یہاں کے نوجوانوں کو ذریعہ بنانے کا عزم ہے، معیشت میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل کام ہوتا ہے مشکل حالات میں راستے تلاش کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے، طویل المدتی منصوبہ بندی کرکے حکومت نے وژن دو ہزار دس تشکیل دیا تھا لیکن مارشل لاء لگ جانے کے بعد ملک بدترین بحران سے دوچار ہوا جس کے بعد حکومت نے دو ہزار 25 وژن کے تحت ملک کو پہلی پانچ ابھرتی معیشت بنانے کا عمل شروع کیا تو دو ہزار اٹھارہ کے یوٹرن نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا پالیسوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ملک بہت پیچھے چلا گیا بنگلہ دیش اور بھارت کے مقابلے میں ہماری معیشت اسلئے زوال پزیر ہے کہ پالیسوں میں تسلسل اور استحکام نہیں ملک کی ترقی کیلئے غلام ہونے کے مفروضے سے نکنا ہوگا سیاسی استحکام کیلئے برآمدات کو فروغ اولیں ترجیح ہونا چاہئے ملک کی پیداواری صلاحیت کو دنیا سے ہم آہنگ کرنا ہوگا ملک کی جامعات میں نجی شعبے کا کورس شامل کیا جانا چاہئے تعلیم اور صحت کی یکساں سہولیات دینا ہونگی وفاقی حکومت نے بلوچستان کے گیارہ ہسماندہ ترین اضلاع کو ترقی یافتہ بنانے کے عمل کا آغاز کیا یے پانچ سال میں ان اضلاع میں چالیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے حکومت توانائی کے شعبے میں خود مختاری لانے کیلئے نوجوانوں کو قرضے دی گی کیونکہ مہنگی بجلی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ یے ملک میں سلاب آنے کے بعد فوڈ سیکورٹی اہم مسئلہ بن چکا یے

اپنا تبصرہ بھیجیں