خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

کوئٹہ(انتخاب نیوز) خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیمامرکزکے مطابق جمعہ کو بلو چستان کے علا قے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز خاران سے 30 کلومیٹر مغرب ریکار ڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں