جمائمہ گولڈ سمتھ نے افغانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی کیلئےصارفین سے لندن مارچ میں شرکت کی اپیل کردی
لندن (انتخاب نیوز) برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے افغان خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا صارفین سے لندن مارچ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان میں خواتین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ طالبان نے اب خواتین کے پارکس، جمز اور ریسٹورنٹس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ افغان خواتین کے زیادہ تر کام کرنے اور سیکنڈری اسکولز میں جانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔ انہوں نے لکھا کہ27 نومبر کو افغان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لندن مارچ میں شرکت کریں۔
Load/Hide Comments