وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے ایک فرد کی فرمائش پر پشین کو نفرتوں کی جانب دھکیل دیا، آصف ترین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے ایک فرد کی فرمائش پر پرامن پشین کو قبائلی تضادات و نفرتوں کیطرف دھکیل دیا ہے۔ پشین کے عوام لاوارث، بے خبر یا غلام نہیں، جو ظلم پر خاموش رہیں۔ برشور کو ضلع پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر رہنما محمد آصف خان ترین نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے بغیر سوچھے سمجھے ایک فرد کی فرمائش اور چند افراد کی بلیک میلنگ میں آکر پشین جیسے پرامن اور تعلیم یافتہ ڈسٹرکٹ میں غیر قانونی طور پر تحصیل برشور کو پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے پشین میں بسنے والی اقوام کے درمیان قبائلی تضادات، اختلافات و نفرتوں کی فضاءپیدا کردی ہے، پشین کے عوام لاوارث، بے خبر یا غلام نہیں ہے کہ وہ اس طرح کے ظالمانہ و جابرانہ فیصلوں پر خاموش تماشائی بنیں گے بلکہ اپنے حقوق کے لئے صوبائی اسمبلی کے دھرنے کے باوجود اگر ایمرجنسی بنیادوں پر برشور کو ضلع پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو پورے صوبے کو جام کردینگے، احتجاجی مظاہرے، دھرنے، عدالت سے رجوع کرنے سمیت کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں