فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

دوحہ (نیوز ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 ء کے چھٹے روز گروپ بی میں انگلینڈ اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دوران امریکا کی ٹیم کو 7 کارنر ملے جبکہ انگلینڈ کو دو کارنر ملے۔ امریکی ٹیم 14جبکہ انگلینڈ 8فاؤل کیے۔ میچ کے آخری وقت میں تیزی دیکھنے میں تاہم کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ میچ ڈرا ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس کے بعد گروپ میں انگلینڈ کے پوائنٹ چار جبکہ امریکا کی دو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں