کوئٹہ سی ٹی ڈی کا بی ایل اے کے نظام الدین کرد کی ہلاکت، ایک کی زخمی حالت میں گرفتاری، 80 دستی بم برآمد کرنیکاکا دعویٰ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)برما ہوٹل سریاب روڈ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا رکن ہلاک ہوگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک مشتبہ شخص کی شناخت نظام الدین کرد کے نام سے ہوئی جبکہ ارسلان شاہ نامی ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ مشتبہ افراد کی گاڑی سے 80 دستی بم جس میں 37 امریکی و 43 روسی میڈ دستی بم، 9 ایم ایم کے دو پستول اور راوٴنڈز برآمد کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں