بلوچستان کو بھارتی سازشوں کا شکارنہیں بننے دینگے،سرداریار محمد رند

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یارمحمد رند نے کہاہے کہ بلوچستان کو بھارتی سازشوں کا شکارنہیں بننے دینگے ملک کی دفاع اور امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی سیکورٹی فورسز پرحملہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کیلئے گھناؤنی سازش ہے بولان اور کیچ میں دہشتگردی کی واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے والے جوانوں پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بولا ن اور کیچ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاانہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز پر حملہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف گھنانی سازش ہے بلوچستان کو بھارتی سازشوں کا شکار نہیں بننے دینگے ملک کے دفاع اور امن کے لیئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی شہید کا جو لہو ہے و ہ قوم حیات ہے امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں دشمن ملک بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے بلوچستان میں بدامنی پھیلارہا ہے قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائی سے مرغوب نہیں ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سو گوار خاندانوں کے غم میں شریک ہے اوردعا کی کہ اللہ پاک شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں