پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج

کوئٹہ : پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں شفاء مینگل، طارق کدیزئی سمیت دیگر کے خلاف گزشتہ روز دفعہ 144کے باوجود سول ہسپتال سے ریڈزون تک ریلی نکالنے اور عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنا دینے خلاف سول لائن تھانہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،147،149،427،186،353،109،270/188 سمیت دیگر شامل گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں