وی بی ایم پی کے زیر اہتمام 10 دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام 10 دسمبر کو (انسانی حقوق کے عالمی دن) کے موقع کی مناسبت سے لاپتہ افراد کے مسئلے پر کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔وی بی ایم پی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی یوم 10 دسمبر کو لاپتہ افراد کے مسئلے پر کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں لاپتہ افراد کے لواحقین اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments


