قطر فیفا ورلڈ کپ، سینی گال نے ایکوا ڈور کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر فیفا ورلڈ کپ، سینی گال نے ایکوا ڈور کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ایک میچ ایکواڈور اور سینی گال کے درمیان کھیلا گیا۔ سینی گال نے پہلا گول میچ کے 44 ویں منٹ میں کیا، ایکواڈور کی جانب سے میچ کے 67 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ میچ کے 70 ویں منٹ میں سینی گال کی جانب سے دوسرا گول کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں